¹² مَیں تم کو سچ بتاتا ہوں کہ جو مجھ پر ایمان رکھے وہ وہی کچھ کرے گا جو مَیں کرتا ہوں۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ اِن سے بھی بڑے کام کرے گا، کیونکہ مَیں باپ کے پاس جا رہا ہوں۔ ¹³ اور جو کچھ تم میرے نام میں مانگو مَیں دوں گا تاکہ باپ کو فرزند میں جلال مل جائے۔ ¹⁴ جو کچھ تم میرے نام میں مجھ سے چاہو وہ مَیں کروں گا۔
Text is under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-NoDerivatives 4.0 International license.